دورہ پاکستان کے بعد جنوبی افریفہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم وطن واپس روانہ

پہلی مرتبہ پاکستان کے دورہ کے بعد جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اتوار کو واپس وطن روانہ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی 5 میچز پر مشتمل ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز2-3 سے اپنے نام کی تھی،سیریز کا مقصدآئندہ اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری تھا۔
مزید دریافت کریں
Birds
Newspapers
خبروں کا آرکائیو
دریں اثنا پاکستان ویمنز انڈر 19 کی کپتان فضا فیاض کی پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ انڈر19 ورلڈ کپ ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اچھی رہی، ہم نے کافی فائٹ کی،بدقسمتی سے سیریز کا اخری پانچواں اور فیصلہ کن میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا،پچھلے 8 مہینے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بہت کچھ سیکھا اور اپنی اسکلز کو بہتر کیا،کپتانی کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، بطور کپتان بہت کچھ سیکھنے کو ملا،تینوں شعبوں پر مزید کام کریں گے۔
جنوبی افریقہ کی کپتان میکی وین ورسٹ نے پی سی بی کی ڈیجیٹل پوسٹ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بہترین مہمان نوازی کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا،ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے نائٹ میچز کا انعقاد بہترین اقدام ہے،پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے پر خوشی ہے، ہم نے بہت محنت کی، مقامی کنڈیشنز جنوبی افریقہ سے قدرےمختلف ہیں،اس کے مطابق کھیل پیش کیا،کچھ کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کا پہلا تجربہ تھا، اچھا کھیل کر جیتنا یادگار ہے۔
پاکستان کی طرف سے شہر بانو نے بہترین ہارڈ ہٹنگ کی، دوسری جانب مہمان ٹیم کی ہیڈ کوچ دنیشا دیونرائن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلی، ہمیں دو میچز میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہمیں لاجواب کیا،پاکستان کی تین لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کو کھیل کر ہماری کھلاڑیوں کو اچھا تجربہ ہوا،دونوں ٹیموں میں مستقبل کے لیے بہت اچھا ٹیلنٹ موجود ہے۔




