کھیل

1992 ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم کا اسپیل کبھی نہیں بھول سکتا، کگیسو ربادا

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے اسپیل کو ناقابل فراموش لمحہ قرار دے دیا۔

مزید دریافت کریں
ٹیکنالوجی کی خبریں
موسمی خبریں

کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے اپنے پسندیدہ لمحات میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف وسیم اکرم کی شاندار کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے اہم مرحلے پر انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے پاکستان کو ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید دریافت کریں
اخبار کی سبسکرپشن
اشتہاری خدمات

جنوبی افریقی بولر نے وسیم اکرم کی رفتار، مہارت اور میدان میں موجودگی کو خاص طور پر سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم جب گیند کرانے آتے تو ان کے انداز اور توانائی سے واضح ہوتا تھا کہ وہ کھیل پر مکمل غلبہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

ربادا نے کہا کہ وسیم اکرم کی اس کارکردگی میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے غیر معمولی جذبہ بھی نمایاں تھا جو اسے ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش ورلڈ کپ لمحہ بناتا ہے۔

مزید دلچسپ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button