اداکار احسن خان انٹرنیشنل ہارر فیچر فلم فراموش میں جلوہ گر ہوں گے

اداکار احسن خان انٹرنیشنل ہارر فیچر فلم فراموش میں اداکار صمد عارض کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
مزید دریافت کریں
Dictionaries & Encyclopedias
News
ویڈیو رپورٹنگ
یہ فلم ایمبرلائن اسٹوڈیو لمیٹڈ کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے اور اسے سال کی نمایاں عالمی مشترکہ فلمی پروڈکشنز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ فلم کے مصنف اور ہدایت کار معروف فلم ساز ابو علیہا ہیں جبکہ فلم کی باقاعدہ شوٹنگ یکم ستمبر سے برطانیہ میں شروع ہوگی۔
Birds
فلم کی عکس بندی ستمبر کے وسط تک برطانیہ کے مختلف مقامات پر جاری رہے گی۔ فراموش ایک منفرد اردو پنجابی ہارر تھرلر فلم ہے، جس میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
مزید دریافت کریں
میڈیا کوریج
Flora & Fauna
Language Resources
فلم کا مقصد ناظرین کو ایک منفرد اور سنسنی خیز سینما تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد پار تخلیقی تعاون کو فروغ دینا بھی ہے۔فلم کے پروڈیوسر و اداکار صمد عارض کا کہنا ہے کہ ان کا ویژن عالمی معیار کی ایسی فلمیں بنانا ہے جو پاکستانی کہانیوں اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں متعارف کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل معیار کی فلمی پروڈکشنز نہ صرف پاکستان کی فلم انڈسٹری کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ سینما کلچر کی بحالی اور شائقین کو دوبارہ سینما گھروں تک لانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
ماہرین کے مطابق یہ فلم جنوبی ایشیا کی متوقع کامیاب ہارر فلموں میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہے اور عالمی سینما میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو مزید مضبوط کرے گی۔




