دلچسپ و عجیب
برف میں دفن ہو کر گھنٹوں گزارنے والا پولِش شہری

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے دو گھنٹے سے زیادہ وقت قدرتی برف میں گزار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
41 سالہ ڈیمیئن کاسپرژک نے شلاختوا میں کی گئی ایک کوشش میں 2 گھنٹے، 12 منٹ اور 12 سیکنڈ تک مکمل طور پر قدرتی برف میں دفن رہ کر مردوں کی کیٹگری میں طویل ترین دورانیے کا عالمی اعزاز حاصل کیا۔
Calculators& Reference Tools
مزید دریافت کریں
Time & Calendars
Calculators & Reference Tools
Intellectual Property
اس سے پہلے بھی ڈیمیئن کاسپرژک مردوں کی کیٹگری میں مصنوعی برف میں طویل ترین دورانیے 5 گھنٹے، 1 منٹ اور 33 سیکنڈ کا ریکارڈ ساتھ اپنے نام کر چکے ہیں۔
انہوں نے اپنی کامیابی کا سبب ویلیرین رومانوفسکی کو بتایا جن کے نام برفیلے پانی میں سب سے طویل وقت گزارنے سمیت متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز موجود ہیں۔
Time& Calendars




