کویت پاکستان سے کیے گئے دفاعی معاہدے کی تفصیلات سامنے لے آیا

کویت 11 جون 2023 میں پاکستان کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے کی تفصیلات سامنے لے آیا ہے۔
مزید دریافت کریں
ملکی خبریں
نیوز لیٹر
Arabs & Middle Easterners
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کویت اور پاکستان کے درمیان عسکری اور سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک بنایا گیا ہے۔
GeographicReference
سرکاری گزٹ کویت الیوم کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والا حکم نامہ 11 جون 2023 کو کویت میں طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات کا ذکر کرتا ہے۔
مزید دریافت کریں
Dictionaries & Encyclopedias
خبروں کا آرکائیو
خبروں کی ایپ
معاہدے کے مطابق تعاون کا مقصد دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے قوانین اور ضوابط اور ان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق فوجی تربیت، تعلیم اور مسلح افواج میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔
اس معاہدے میں فوجی تربیت اور تعلیم، لاجسٹک تعاون، فوجی اہلکاروں کے تبادلے، تکنیکی ماہرین اور سائنسی اور تکنیکی تعاون، ملٹری انٹیلی جنس اور دیگر شعبوں سمیت وسیع پیمانے پر شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن پر دونوں فریق متفق ہوسکتے ہیں۔
Birds
معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں ممالک ایگزیکٹو پروٹوکول اور پروگرام کے ذریعے سالانہ منصوبے تیار کریں گے۔ یہ معاہدہ مختلف سطحوں پر سرکاری دوروں کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانے کا بھی احاطہ کرتا ہے۔




