روس جنگ میں 30 ہزار شمالی کوریائی فوجیوں کو شامل کرنے کی تیار کررہا ہے، یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں مزید 30,000 شمالی کوریائی فوجیوں کو لانے کی تیاری کر رہا ہے۔
مزید دریافت کریں
لائیو ٹی وی
Textiles & Nonwovens
Dictionaries & Encyclopedias
میڈیا رپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ پیانگ یانگ بھی جنگی کوششوں کی حمایت کے لیے مزید میزائل لانچر ماسکو بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
زیلنسکی نے ایک ایکس پوسٹنگ میں یہ ریمارکس دیئے کہ ماسکو پچھلے مہینے سے جنوب مغرب میں ایک سرحدی علاقے میں فوجیوں کو تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
مزید دریافت کریں
South Asians & Diaspora
سیاسی خبریں
News in Urdu
زیلنسکی نے پوسٹ میں کہا کہ روس شمالی کوریا سے مزید 30,000 فوجیوں کو لانا چاہتا ہے۔ جون سے، روس کے وورونز علاقے میں ان کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا بیلسٹک میزائلوں کے لیے اضافی لانچر روس کو منتقل کرنے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔
زیلنسکی نے خبردار کیا کہ یہ نہ صرف یوکرین کے لیے خطرہ ہے۔ روس شمالی کوریا کو جنگ چھیڑنے، اپنے ہتھیاروں کو بہتر بنانے اور ان کے استعمال میں حقیقی جنگی تجربہ حاصل کرنے کا طریقہ سیکھنے میں مدد کر رہا ہے۔




