پاکستان

ٹیکسلا؛ مارگلہ اور ملحقہ پہاڑیوں پر بلاسٹنگ و کرشنگ، پہاڑی تودا گرنے سے 2مزدور جاں بحق

راولپنڈی: راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقے میں مارگلہ اور ملحقہ پہاڑیوں پر بلاسٹنگ و کرشنگ کا مبینہ غیر قانونی دھندہ جاری ہے، سالار گاہ پہاڑی پر بلاسٹنگ و کرشنگ کے دوران پہاڑی تودا گرنے سے دو محنت کش جاں بحق ہوگئے۔

مزید دریافت کریں
ویڈیو سٹریمنگ
تازہ ترین خبریں
News in Urdu

مالک اور منشی دونوں کی لاشیں لے کر موقع سے غائب ہوگئے جس پر پولیس نے قتل بالسبب اور ایکسپلوژو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ریاست کی جانب سے پولیس کے سب انسپکٹر قیصر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈیوٹی پر تھے کہ 15 کی ذریعے کال موصول ہوئی کہ سالار گاہ پہاڑی پر جاوید ارشاد  کی کرش مشین کے لیے بلاسٹنگ ہو رہی ہے۔

مزید دریافت کریں
موسمی خبریں
موبائل ایپ
تعلیمی خبریں

اطلاع پر سالار گاہ پہاڑی پہنچے تو دریافت پر معلوم ہوا کہ مالک کرش مشین جاوید ارشاد اور اسکا منشی منیر خان دونوں مل کر غیر قانونی بلاسٹنگ کرتے ہیں، موقع پر اسی بلاسٹنگ کی وجہ سے پہاڑی گری ہوئی پائی اور اسی بلاسٹنگ کی وجہ سے دو محنت کش زاہد اور صدام جاں بحق ہوگئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق کرش میشن کے مالک جاوید ارشاد اور اسکے منشی منیر خان نے غیر قانونی بلاسٹنگ کی جس کی وجہ سے دو مزدوروں کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو جاوید ارشاد اور منیر خان اپنے ساتھ کہیں لے کر چلے گئے۔

دونوں ملزمان نے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس پر دونون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

مزید دلچسپ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button