دلچسپ و عجیب

سمندر میں غرق بازنطینی جہاز کے ملبے سے خزانہ دریافت

کروشیا کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں ڈوبے ہوئے بازنطینی دور کے ایک قدیم جہاز سے سونے کے زیورات دریافت ہوئے ہیں جس سے ماہرین آثارِ قدیمہ کو اشارہ ملا ہے کہ جہاز میں سوار لوگوں میں کوئی ایک اعلیٰ عہدے دار تھا۔

مزید دریافت کریں
Time & Calendars
Academic Conferences & Publications
Maritime Transport

ماہرین کے مطابق یہ جہاز ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل دریافت ہوا تھا اور اس پر کئی سال تک کھدائی کے دوران زیرِ آب تحقیق جاری رہی۔ جمعرات کو پہلی بار تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے، جن کے مطابق یہ جہاز غالباً ساتویں یا آٹھویں صدی عیسوی کا ہے۔

Boats& Watercraft

ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز سے ملنے والا قیمتی خزانہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ کوئی عام تجارتی جہاز نہیں تھا۔ بلکہ غالب امکان ہے کہ اس میں کسی اعلیٰ عہدے دار یا بااثر شخصیت کے ساتھ اس کا عملہ یا محافظ بھی سوار تھے۔

دریافت ہونے والی قیمتی اشیا میں بازنطینی سلطنت کے ہراکلیئس خاندان کے چار شہنشاہوں کے دور (610 تا 711 عیسوی) کے سونے کے سکے بھی شامل ہیں جبکہ یاقوت، زمرد اور موتیوں سے مزین قیمتی بکسوں کے بند بھی برآمد ہوئے ہیں۔

History
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے بازنطینی دور کی بحری تجارت، شاہی سفر اور اس زمانے کی تہذیب سے متعلق مزید اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

مزید دلچسپ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button