دنیا

ایران نے تباہ ہونے والے امریکی ڈرونز اور لڑاکا طیاروں کی باقیات نمائش کیلئے پیش کردیں

ایران نے جنگ کے دوران پاسداران انقلاب کی ہاتھوں تباہ ہونے والے امریکی طیارے سمیت ڈرونز کی باقیات نمائش کیلئے پیش کردی ہیں.

مزید دریافت کریں
News in Urdu
میڈیا کوریج
آن لائن ویڈیوز

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکی جنگی طیارے کے ملبے اور دیگر امریکی و اسرائیلی فضائی اثاثوں کی باقیات کو ایک نمائش میں پیش کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کی گئی نمائش میں ایک امریکی ایف-15ای اور اسٹرائیک ایگل کے ملبے شامل ہیں۔

نمائش میں امریکی ایف-15E کے پائلٹ کی اجیکشن سیٹ، طیارے کی کنوپی کا حصہ، دم کا ایک حصہ اور دیگر ملبہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایم کیو ١ پرڈیٹر اور ایم کیو ٩ رپپر ڈرونز کی باقیات بھی نمائش کا حصہ بنائی گئی ہیں۔

یہ نمائش ایک زیرِ زمین پاسداران انقلاب کی تنصیب میں کی گئی ہے اور اسے ایران اپنی فضائی دفاعی صلاحیت اور جنگ کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کی علامت کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نمائش ایران کے لیے محض جنگی ملبے کی نمائش نہیں بلکہ امریکی فضائی طاقت کے خلاف اپنی دفاعی کامیابی کا علامتی مظاہرہ بھی ہے۔

مزید دلچسپ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button