ایران کی امریکا کو نئی وارننگ، حملے دوبارہ شروع ہوئے تو جنگ مزید پھیل جائے گی

تہران: ایران کی فوج نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی حملے شروع کیے تو مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔
مزید دریافت کریں
بین الاقوامی خبریں
Textiles & Nonwovens
سیاسی خبریں
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اسرائیل کے مؤقف کے تحت دوبارہ ایران پر فضائی حملے کرتا ہے یا جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے تو اس کے نتائج پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔
Textiles& Nonwovens
انہوں نے کہا کہ ایران کا مؤقف واضح ہے اور اگر امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کرتا ہے تو موجودہ تنازع صرف ایک محدود علاقے تک نہیں رہے گا بلکہ اس کا جغرافیائی دائرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
محمد اکرمینیا کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسرائیل کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے جو خطے میں مزید کشیدگی کا سبب بنے۔
ایرانی فوج کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن کی تیاریاں جاری ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس دوران امریکا اور اسرائیل کی قیادت خطے کی سکیورٹی صورتحال، ایران سے متعلق پالیسی اور جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کرے گی۔
Textiles& Nonwovens
ادھر مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کئی ممالک مسلسل سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے اور مزید فوجی تصادم سے بچنے پر زور دے رہے ہیں۔
دفاعی اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہوئیں تو اس کے اثرات خلیجی خطے، عالمی توانائی کی منڈیوں اور بین الاقوامی سلامتی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔




