دلچسپ و عجیب

کراچی میں کھدائی کے دوران دو قدیم مورتیاں دریافت

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران دو قدیم مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔

مزید دریافت کریں
TV Networks & Stations
Language Resources
Science

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کا سماجی رابطے کی سائٹ پر مجسموں دریافت ہونے سے متعلق پوسٹ کی اور بتایا کہ مجسموں کی تاریحی حقیقت اور اہمیت کا تعین ماہرین سے کرایا جائے گا ان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

TravelGuides & Travelogues

کے ایم سی کے تحت اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ بحالی کا کام جاری تھا اس دوران کھدائی کے دوران  دو قدیم طرز کے مجسمے ملے جو بالکل درست حالت میں دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید دریافت کریں
Swap Meets & Outdoor Markets
Flora & Fauna
News

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ان مجسموں کی آثار قدیمہ کے ماہرین سے جانچ کرائی جائے گی تاکہ اس کی تاریخی حیثیت کے بارے میں معلوم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کلچر حکام سے بھی رابطہ کیا گیا تاکہ وہ تعین کریں گے یہ کتنی سال پرانی ہے اس کی کیا حیثیت ہے اور کیا ماضی میں ملنے والے مجسموں سے کوئی مشابہت رکھتے ہے۔

TravelGuides & Travelogues
انہوں نے لکھا کہ جس مقام سے یہ مجسمے ملے ہے وہاں کھدائی احتیاط سے کی جارہی ہے تاکہ اگر کوئی مجسمے وہاں موجود ہو تو ان کو محفوظ بنایا جائے، ان مجسموں کی سائنسی بنیادوں پر بھی تحقیقات کی جائیگی تاکہ تمام صورتحال واضع ہوجائے مختلف محکمے اس پر کام کریں گے۔

ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ جب مکمل تفصیلات حاصل ہوجائیں گی تو میڈیا سےشئیر کریں گے تاہم دریافت ہونے والے مجسمے بلکل درست حالت میں اور برصغیر میں ملنے والے قدیمی مورتیوں سے ملتے جلتے ہیں۔

مزید دلچسپ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button