سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نے صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب صارفین سیلفی ویڈیو کی مدد سے اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر سکیں گے۔

مزید دریافت کریں
Engineering & Technology
Birds
Internet & Telecom

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو ابتدا میں ایک سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنا ہوگی جس میں کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے چند مختصر ہدایات پر عمل کرنا ہوگا تاکہ چہرے کے مختلف زاویے محفوظ کیے جا سکیں۔

BusinessFormation

اس کے بعد اگر صارف اپنا پاس ورڈ بھول جائے تو نئی سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرکے اپنے گوگل اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکے گا۔

گوگل نئی ویڈیو کا موازنہ پہلے سے محفوظ ویڈیو سے کرے گا اور شناخت کی تصدیق ہونے پر لاگ اِن کی اجازت دے گا۔

WebApps & Online Tools

گوگل کے مطابق صارف کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ سے محفوظ شدہ سیلفی ویڈیو حذف کر سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ ویڈیو صرف سائن اِن میں مدد کے لیے استعمال کی جائے گی جب تک صارف خود کسی اضافی مقصد کے لیے اسے شیئر کرنے کی اجازت نہ دے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ محفوظ کی گئی سیلفی ویڈیو انکرپٹڈ انداز میں محفوظ رکھی جائے گی جبکہ جعلی تصاویر یا ویڈیوز کے ذریعے دھوکا دہی سے بچاؤ کے لیے اس فیچر میں سیکیورٹی کی متعدد جدید تہیں شامل کی گئی ہیں۔

مزید دلچسپ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button