جعلی شناخت سے بچنے کے لیے فیس بک ویرائیفائیڈ فیچر کا اجراء

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے جعلی شناختیں بنانا آسان ہونے کے بعد فیس بک صارفین کی اصل شناخت کی تصدیق کے لیے نیا فیس بُک ویریفائیڈ بیج متعارف کرا رہا ہے، جو صارفین کو مفت فراہم کیا جائے گا۔
مزید دریافت کریں
Newspapers
Dictionaries & Encyclopedias
Music Education & Instruction
کمپنی کے مطابق ویریفکیشن حاصل کرنے کے لیے صارف کو صرف ایک مختصر ویڈیو سیلفی ریکارڈ کرنا ہوگی، جسے فیس بک اکاؤنٹ پر موجود پروفائل تصاویر سے ملا کر تصدیق کرے گا کہ اکاؤنٹ واقعی اسی شخص کا ہے۔ یہ عمل چند منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے اور اس کے لیے کسی قسم کی سبسکرپشن فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔
TV& Video
تاہم، یہ سہولت ہر صارف کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ ویریفکیشن کے لیے صارف کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہے جبکہ اکاؤنٹ فیس بک کی پالیسیوں کے مطابق فراڈ، دھوکا دہی اور گمراہ کن سرگرمیوں سے پاک ہونا چاہیے۔ اگر اکاؤنٹ میں غیر مستند سرگرمیوں کے شواہد ملے تو ویریفائیڈ بیج جاری نہیں کیا جائے گا۔
مزید دریافت کریں
Social Networks
Language Resources
TV & Video
فیس بک نے واضح کیا ہے کہ فی الحال پیجز اور پروفیشنل موڈ اکاؤنٹس اس پروگرام کے لیے اہل نہیں ہیں۔
Colleges& Universities
کمپنی کے مطابق یہ فیچر مرحلہ وار مختلف ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور بعد ازاں دنیا بھر کے صارفین تک توسیع دی جائے گی، اس لیے اگر یہ آپ کے اکاؤنٹ پر ابھی نظر نہیں آ رہا تو امکان ہے کہ آنے والے مراحل میں دستیاب ہو جائے۔




