انٹرٹینمنٹ

فلم ’دی ماسک‘ کے ڈائرکٹر چک رسل انتقال کر گئے

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’دی ماسک‘ کے ڈائرکٹر چک رسل 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

مزید دریافت کریں
News
Language Resources
Comedy Films

چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے قریب واقع اپنے گھر میں اچانک ہوا مگر تاحال موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

MovieReference

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بے ہوش شخص کی اطلاع پر مقامی فائر سروس اہلکار ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے اہلِ خانہ مزید تفصیلات جاننے کے لیے کیلیفورنیا روانہ ہوئے۔

مزید دریافت کریں
Geographic Reference
Movies
TV & Video Equipment

چک رسل نے ہالی ووڈ میں چار دہائیوں پر محیط کیرئر کے دوران کئی یادگار فلمیں تخلیق کیں۔ انہیں 1994 کی سپر ہٹ فلم ’دی ماسک‘ کے لیے خاص طور پر یاد کیا جاتا ہے، جس نے جم کیری کو عالمی شہرت دلائی۔

MovieReference
چک رسل اپنے پیچھے اہلیہ، تین بچوں اور ایک بہن کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

مزید دلچسپ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button